Umar Farooque

Add To collaction

12-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی آنسو

آنسو..!!

بقلم، عمرفاروق


انسان کے اندر جزبات کا اظہار دو طرح سے ہوتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ ہنستا ہے  جب غم ملتا ہے تو روتا ہے اور یہی بہتے آنسو اسکے لئے تسلی کا سامان بنتے ہیں الفاظ بنتے ہیں، یہ اپنی ذات میں گرچہ نمکین ہے مگر اکثر صاحب غم کی آنکھوں سے نکل کر انہیں راحت و سکون اور ٹھنڈی احساس دلاتے ہیں سوچو! گر آنسو نہ ہوتے تو انسان کا کیا ہوتا نہ وہ اپنے جزبات کا اظہار کر پاتے نہ وہ اپنے غم کو ہلکا کر سکتے وہ تو  پتھر دل انسان بن کر رہ جاتا اسی لئے ہمارے نبی نے ایک جگہ فرمایا ہے، اللہ کو دو قطرے بہت پسند ہیں ایک شہید کے خون کا قطرہ جو اسکے جسم سے گرتا اور ایک آنکھ کے آنسو کا قطرہ جب خوف خدا میں ٹپکتا ہے یہ ایسی قیمتی موتی ہے جسکی کوی قیمت نہیں لگای جاسکتی اس لئے بعضے اوقات انسان کو اپنی پریشانیوں، مشکلات کو لیکر اللہ کے سامنے روتے رہنا بھی چاہئے کہ اس سے من ہلکا اور دل نرم رہتا ہے اور تمنائیں بھی پوری ہوتی ہیں، بہرحال یہ آنسو وہ قیمتی شی ہے جسکا کوئی تول نہیں کوئی بول نہیں یہ درد کی دوا ہے یہ غم کا مُداوا ہے ٹوٹِ دل کی ڈھارس ہے اور مقدر کی کنجی ہے بالفاظ شاعر:



سجدوں میں بھیگتی ہیں جنکی آنکھیں 
وہ لوگ کبھی قسمت اور تقدیر پر رویا نہیں کرتے 

   12
7 Comments

Seyad faizul murad

28-Sep-2022 09:51 AM

Umdaa

Reply

Muskan Malik

16-Sep-2022 02:25 AM

Bahut khoob🔥🔥

Reply

Milind salve

12-Jul-2022 10:41 PM

👌👌

Reply